چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا آغوش آرفن کیئر ہوم میں "آغوش ہیلتھ اینڈ فٹنس کلب" اور نئے رہائشی ماڈل روم کا باقاعدہ افتتاح

چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے محترمہ فضہ حسین قادری کے ہمراہ آغوش ہیلتھ اینڈ فٹنس کلب اور رہائشی ماڈل روم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل ر مبشر اقبال نے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو نئے قائم شدہ آغوش ہیلتھ اینڈ فٹنس کلب اور ماڈل روم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے فٹنس کلب کے قیام پر کرنل ر مبشر اقبال اور آغوش کمپلیکس کی انتظامیہ کو خصوصی مبارکباد دی اور کہا کہ یہ پروجیکٹس آغوش آرفن کیئر ہوم کے معیار زندگی کو مزید بہتر بنائیں گے۔ افتتاح کے موقع پر راجہ زاہد محمود قادری، عمران ظفر بٹ، رومانہ مبشر اقبال، راجہ زاہد محمود قادری، فیض عالم بھی موجود تھے۔

















تبصرہ